ابنا: يہ بات انہوں نے ايوان صدر ميں اعلي فوجي اور پوليس افسران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہي- صدر کرزئي نے کہا کہ غير ملکي فوج کي خودسرانہ کاروائيوں کا خاتمہ، غير ملکي فوج کي موجودگي کو قانوني شکل ديا جانا، غيرملکي فوج کے افغان عوام کے گھروں ميں داخلے اور تلاشي کي کاروائيوں کا خاتمہ اور غير ملکي فوج کي قائم کردہ جيلوں کي بندش افغانستان کي اہم ترين شرائط ہيں-
صدر حامد کرزئي نے کہا اب تک کابل اور واشنگٹن کے درميان ان معاملات پر کوئي اتفاق رائے نہيں ہوسکا ہے جبکہ امريکہ بدستور افغانستان ميں فوجي اڈوں کے قيام پر زور دے رہا ہے-
واضح رہے کہ افغانستان کےعوام امريکہ مخالف مظاہروں کے ذريعے اپنے ملک سے تمام غير ملکي فوجيوں کے انخلا اور امريکي جيلوں کے فوري خاتمے کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں-
........
/169